بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ اور پارٹی کے دیگر لیڈروں نے
ریڈیو پر نشر ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ پروگرام من کی
بات کو آج یہاں آر کے پورم کے روی داس آشرم بستی میں عام لوگوں کے
درمیان
سنا۔بی جے پی کے صدرکے ساتھ اس پروگرام کو سننے کے لئے پارٹی کے دہلی کے صدر
منوج تیواری مقامی رکن پارلیمنٹ میاکشی لیکھی، کے ساتھ ہی پارٹی کے کئی بڑے
لیڈر بھی موجود تھے۔بستی کے کئی لوگوں نے مسٹر شاہ کے ساتھ یہ پروگرام سنا۔